افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت پر حملہ ھوا ھے ۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع چیک ھیگل کے دورے کے موقع پر افغانستان کی وزارت دفاع کی عمارت پر آج ھونے والے حملے میں کم از کم نو افراد مارے گئے ۔
افغان پولیس کے ایک عھدیدار نے وزارت دفاع پر حملے کی تصدیق کرتے ھوئے کھا کہ اس حملے میں تین عام شھری جاں بحق اور مزید 6 افراد زخمی ھوگئے ۔ بیان کے مطابق حملہ آج صبح اس وقت کیا گیا کہ جب وزارت دفاع کے اھلکار کام پر عمارت میں داخل ھورھے تھے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے کھا کہ افغانستان کی وزارت دفاع پر خودکش حملہ کیا گیا جو امریکی وزیردفاع کےلئے طالبان کا پیغام ہے ۔ طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا کہ وزارت دفاع پر حملے کےنتیجے میں کم از کم 15 سینئر افسر مارے گئے ۔
کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع کی عمارت پر خودکش حملے کے بعد فائرنگ بھی ھوئی ہے۔
امریکی وزیردفاع چیک ھیگل ،کل رات دارالحکومت کابل پھونچ گئےجھاں انکی افغان صدر حامد کرزی سے ملاقات متوقع ہے۔