www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستانی عوام نے ایک بار پھر سانحۂ عباس ٹاؤن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ھوئے ملک میں شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد اور گروھوں کے خلاف ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

کل جمعہ کو پاکستان کے چھوٹے بڑے شھروں میں یوم شھداء منایا گیا ۔اس موقع پر کراچی اور صوبۂ سندھ کے مختلف شھروں سمیت پاکستان کے دیگر چھوٹے بڑے شھروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ھوئے شیعہ علماء نے کھا کہ ملک بھر میں تسلسل کے ساتھ ملت جعفریہ کا قتل عام کیا جا رھا ہے۔ انھوں نے کھا کہ ھمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ھوئے دھشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے،کراچی، بلوچستان اور گلگت بلتستان تک بے گناھوں کے خون کی ھولی کھیلی جا رھی ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نھیں رینگتی۔

مظاھروں میں شریک افراد نے حکومت اور دھشتگردوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ھوئے شیعہ قتل عام میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری، شھداءکو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی جب کہ زخمیوں کو بھی فوری معاوضہ کا مطالبہ کیا۔

Add comment


Security code
Refresh