عراق کے صوبے بابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں نو عراقی فوجی جاں بحق ھوگۓ ہیں۔
لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دو فوجی افسروں سمیت نو فوجی صوبۂ بابل میں ایک گھر کی تلاشی لے رھی تھے کہ اسی دوران بم دھماکہ ھوگيا۔ جس کے نتیجےمیں یہ فوجی جاں بحق ھوگۓ۔
دریں اثناء عراق کے صوبۂ الانبار میں مسلح گروھوں کے خلاف عراقی عوام نے عراق کی سیکورٹی فورسز کی حمایت کی جس کی وجہ سے اس صوبے میں دھرنا دینے والے دھشتگردوں کے کیپموں کو ختم کردیا گيا ہے۔
واضح رھےکہ الانبار صوبے میں دھشتگردوں اور عراق کی سیکورٹی فورسز کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں دس مسلح افراد ھلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ھوگۓ ہیں۔