اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کھا ہے کہ اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماھرین کی
سطح پر ھونے والے مذاکرات میں پیشرفت ھوئي ہے۔
عباس عراقچی نے اس بات پر تاکید کی ہےکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آج صبح تک جنیوا میں جاری رھنے والے مذاکرات میں پیشرفت ھوئی ہے۔
انھوں نے مزید کھا کہ ان مذاکرات میں متنازعہ امور کے بارے میں فریقین کے درمیان مثبت پیشرفت ھوئي ہےلیکن ابھی مکمل اتفاق رائے تک پھنچنے سے قبل ان مذاکرات کے بارے میں کوئي فیصلہ نھیں کیا جاسکتا ہے۔
واضح رھے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماھرین کی سطح پر ھونے والے تیسرے دور کے مذاکرات کل جنیوا میں شروع ھوئے تھے۔