www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

چین کے مغرب میں واقع صوبے سین کیانگ میں ایک پولیس اسٹیشن پرمخالف مسلح افراد کے حملے میں آٹھ حملہ آور ھلاک ھوگئے ہیں۔

 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سین کیانگ کی مقامی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مخالف حملہ آوروں نے آج اس صوبے کے کاشغر شھر کے جنوب مشرق میں دو سو کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے یارکنڈ میں مسلح حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ، لیکن اس پولیس اسٹیشن میں موجود سیکورٹی اھل کاروں نے نھایت ھی ھوشیاری کا مظاھرہ کرتے ھوئے یہ حملہ ناکام بنادیا اور ھونے والی جھڑپ میں آٹھ حملہ آور ھلاک ھوگئے ہیں جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 یاد رھے کہ حالیہ عرصہ میں چین کے صوبے سین کیانگ میں ھان اور اویغورھا قبیلوں کے درمیان شدید کشیدگی رھی ہے اور اسی بنا پر یہ علاقہ کافی ناامن رھا ہے اور 2009 میں ھونے والی ناامنی کے دوران 200 افراد ھلاک اور سولہ سو زخمی ھوئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh