www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے کھا ہےکہ شام کے صدر بشار اسد کی پوزیشن انتھائی مستحکم ہے۔العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے

 مطابق امیر قطر نے اس بات کا اعتراف کرتے ھوئے کہ شام کا نظام برطرفی کے ھر طرح کے خطرے سے باھر نکل چکا ہے کھا کہ شام کے بحران سے متعلق منعقد کی جانے والی جنیوا دو کانفرنس میں بشار اسد کے مخالفین کی شرکت ضروری ہے کیونکہ شام کے نظام کی سرنگونی کا وقت گزر چکا ہے۔
انھوں نے امریکہ کے شام مخالف موقف کی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ جب یہ بات واشنگٹن کی سمجھ میں آگئي کہ طاقت کے ذریعے شام کی حکومت کو سرنگوں نھیں کیا جاسکتا تو اس نے اس ملک کے نظام سے متعلق اپنا موقف تبدیل کر لیا۔
واضح رھے کہ اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد عطیہ نے بھی الجزائر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا دعوی کیاتھا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے ھی حل کیا جاسکتا ہے۔
قطرشام کے دھشتگردوں کی ھمہ گیر حمایت کرتا ہے اور شام کے بحران میں اس کا اھم کردار ہے اور اب وہ اس بحران کےسیاسی حل کا مدعی ہے۔
شام کے بحران کے حل کے لۓ بائيس جنوری دو ھزار چودہ کو سوئٹزر لینڈ میں جنیوا دو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں تیس ممالک شرکت کریں گے۔
 

Add comment


Security code
Refresh