واشنگٹن کے خفیہ ادارے نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی وضاحت پیش کرتے ھوئے کھا ہے کہ 2017 تک امریکہ اور
اتحادیوں نے افغانستان کی جنگ میں گذشتہ تین برسوں میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ سب تباہ ھوجائیں گی۔
ارنا نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ اطلاعات و معلومات امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجینسی کے زیر نگرانی اس ملک کی 16 خفیہ تنظیموں نے تیار کی ہے، اس رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ امریکی کی تاریخ کی سب سے طولانی ترین جنگ سے باھر نکل جانے کے ساتھ ھی، افغانستان میں طالبان و دوسرے طالبان گروہ ، وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں اپنے اثر و رسوخ کو بحال کرنے میں کامیاب ھوجائیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق حتی اگر افغانستان میں ھزاروں امریکی فوجی موجود بھی رھیں اور اس ملک میں امریکی امداد بھی مسلسل جاری رھے تو بھی 2017 تک افغانستان میں امریکی کامیابیوں کا اسٹیکچر تباہ ھوجائے گا۔ اس رپورٹ میں اوباما حکومت کو یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ 2014 میں اس ملک سے اپنی فوج کے انخلاء سے قبل افغانستان کے لئے اپنی پالیسیوں میں بنیادی تبدیل لائیں۔