ترکی کے قدرتی ذخائر اور توانائی کے وزیر ٹینر یلڈیز [Taner Yıldız] نے کھا ہے کہ ایران ھمارا دوست اور ھمسایہ ملک ہے اور ترکی
ایران سے گیس کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ٹینر یلڈیز [Taner Yıldız] نے ٹی وی چینل نمبر چوبیس کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ ترکی نے سنہ دو ھزار تیرہ کو ایران سے گیس کی خریداری کی بابت ساڑھے چار ارب ڈالر ھالک [HalkBank] بینک میں جمع کروائے۔
یلدیز نے مزید کھا کہ امریکہ جو فیصلے کرتا ہے ان کا ترکی سے کوئي تعلق نھیں ہے۔ ترکی صرف اقوام متحدہ کے قوانین کی پابندی کرتا ہے ۔ اس لۓ وہ ایران سے گيس کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ترکی کے وزیر توانائي نے مزید کھاکہ اگر عراق روزانہ چھ سے سات ارب ڈالر مالیت کا تیل روزانہ نکالے اور ترکی کے راستے سے اپنے تیل کی برآمدات میں اضافہ کردے تو انقرہ بھی اپنی درآمدات میں اضافہ کردے گا۔