www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطین کی نام نھاد خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے صھیونی حکومت کے ساتھ سازباز مذاکرات پر تاکید کی ہے۔

 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس کے دفتر سے آج صبح جاری ھونے والے ایک بیان میں کھا گیا ہےکہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ صھیونی حکومت کے ساتھ نو ماہ کی مدت کے عرصے تک مذاکرات کرنے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کی پابند ہے اور اس انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ اس مدت کے دوران یہ مذاکرات کسی قابل قبول نتیجے تک پھنچ جائيں۔
صھیونی حکومت نے سازباز مذاکرات کے از سر نو آغاز کے لۓ طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر گزشتہ شب چھبیس فلسطینیوں کو اپنی جیلوں سے آزاد کردیا۔ اور ساتھ ھی ساتھ فلسطینی علاقوں میں صھیونی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔
واضح رھے کہ صھیونی بستیوں کی تعمیر کے باعث صھیونی حکومت اور نام نھاد فلسطینی انتظامیہ کے درمیان کئي برس تک مذاکرات تعطل کا شکار رھنے کے بعد امریکہ کی ثالثی کے ساتھ جولائی سنہ دو ھزار تیرہ سے ان مذاکرات کا از سر نو آغاز ھوا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh