فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 19 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عالمی امور کے ایک نامور مبصر کا کھنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے ساٹھ فیصد تک یورینیم کی افزودگي کی تجویز، مغربی پابندیوں

کے مقابلے میں ایک مناسب اقدام ہے۔
عالمی امور کے تجزیہ کار حسین روی وران نے آج تھران کے ایک اخبار میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ جب امریکہ، جینوا معاھدے کے خلاف عمل کررھا ہے اور مختلف بھانوں سے ایران کے خلاف نئي پابندیاں لگارھا ہے تو ایران کی پارلیمنٹ کو بھی اس کا جواب دینا چاھیئے۔
انھوں نے کھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکا اور مغرب کی پابندیوں کا ٹھوس جواب دیتے ھوئے ساٹھ فیصد تک یورینیم کی افزودگی کی تجویز پیش کی ہے۔
واضح رھے کہ پارلیمنٹ کےدو سو اراکین نے ساٹھ فیصد تک یورینیم افزودہ کئےجانے کا بل پیش کیا ہے۔
پارلیمانی اراکین کے پیش کردہ بل میں آیا ہے کہ بحری جنگي جھازوں کے ایٹمی ری ایکٹروں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے حکومت کو چاھیئے کہ وہ ساٹھ فیصد تک یورینیم کی افزودگي کرے۔
 

Add comment


Security code
Refresh