شمالی کوریا میں مزید سات اعلی حکام کو پھانسی کی سزا دے دی گئي۔ تختہ دار پر لٹکائے گئے اعلی حکام میں قومی دفاعی کمیشن کے سربراہ
بھی شامل ہیں۔
سئول کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی حکمران پارٹی کے دو اعلی عھدیدار، حکومت کے دو ارکان، فوج کے دو کمانڈر اور ایک منیجر کو چانگ سونگ تانک کے ھمراہ پھانسی دیدی گئي۔
ان افراد کو دفاعی کمیشن کے نئے لیڈروں کی موجودگي میں پھانسی دی گئي۔ واضح رھے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون کے پھوپھا کو بارہ دسمبر کو خیانت کے الزام میں پھانسی دی گئي تھی۔