اکستان میں تکفیری دھشتگردی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شھر راولپنڈی میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار تکفیری دھشتگردوں نے راولپنڈی
کے ڈھوک سیداں کے علاقے ریس کورس میں قصر شبیر نامی امام بارگاہ پر حملے کئے جن میں دو پولیس اھلکار جاں بحق اور دو دیگر زخمی ھوگئے۔
طبی ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اھلکاروں کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔ ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔اس سے پھلے اٹھارہ دسمبر کو بھی راولپنڈی کے علاقے گریسی لین میں ایک امام بارگاہ کے قریب خود کش دھماکے میں چار افراد شھید ھوگئے تھے۔
پاکستان کے صحافتی اور سول سوسائٹی کے حلقوں کا کھنا ہے کہ تکفیری گروہ، جو اپنے علاوہ کسی کو مسلمان نھیں سمجھتے شیعہ اور سنی شخصیات پر حملوں کے ذمہ دار ہیں اور ان ھی گروھوں نے، جنھیں سعودی عرب جیسے ملکوں کی مالی، فوجی اور سیاسی حمایت حاصل ہے، ملک میں دھشتگردی پھیلارکھی ہے۔
حکومت پاکستان نے تکفیری دھشتگردی کو روکنے کے لئے سکیورٹی بڑھانے کے دعوے کئے ہیں لیکن آئے دن کے حملوں سے ان دعووں کی حقیقت کھل جاتی ہے۔