اخبار اینڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے کے عرب ممالک کے حکام نے پورے عالم اسلام میں قبائلی جنگ کی بنیاد رکھ دی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق اخبار اینڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے کے عرب ممالک کے حکمران سماجی ویب سائٹ یوٹیوپ میں فسادی مبلّغوں کی حمایت کو رواج دے رھے ہیں اور اس کام میں سعودی عرب اور اس کے حامی ممالک بڑھ چڑھ کرحصہ لے رھے ہیں اور اس تفرقہ انگیز و فتنہ پرور پالیسیوں کا مقصد و ھدف شیعہ و سنّی کے درمیان اختلافات کو ھوا دینا اور ان کو داخلی جنگ میں دھکیلنا ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ پروپیگنڈہ مھم کہ جو سعودی عرب اور اس کے حمایتی یافتہ چیلوں نے شیعوں کے خلاف شروع کررکھی ہے اس کا مقصد و ھدف عالم اسلام میں داخلی جنگ چھیڑنا ہے۔
اس اخبار نے اپنی رپورٹ میں عراق و شام میں جاری تشدد آمیز جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے تاکید کی ، ان دونوں ممالک میں تشدد اپنی انتھا کو پھنچ چکا ہے اور عراق میں رواں عیسوی سال میں تشدد کی بھینٹ چڑھنے والے 766 افراد شیعہ زائرین تھے۔