افغانستان کےصوبے ھرات ميں ایران کے کونسل جنرل نے کھا ہے کہ افغان عوام کے لئے دوبارہ ایران کا ورک ویزا جاری کیا جارھا ہے ۔
محمود رشید افخمی نے آج فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کھا کہ سکورٹی حکام اور گورنرھاؤس کی تائید سے افغان شھریوں کے لئے ويزے جاری کئے جانے کاعمل، ھفتے کے روز سے شروع ھوچکا ہے۔
ھرات میں ایرانی کونسل جنرل کے بقول ورک ویزا ان ھی لوگوں کے شامل حال ھوگا جنھوں نے دستور العمل کے مطابق ایران اور افغانستان کا احترام کیا ھوگا اور اس رو سے انھیں بعض شرطوں کے ساتھ ایران کا ایک سال کا ورک ویزا جاری کیا جارھا ہے ۔
رشید افخمی نے کھا کہ ویزے کے خواھاں بھت سے افراد نے ھرات کا انتخاب ، ایران سے نزدیک اور ویزے کے لئے مناسب جگہ ھونے کے اعتبار سے کیا ہے اور روزانہ ایرانی قونصل خانہ 100 سے ڈیڑھ سو تک ورک ویزے جاری کررھا ہے۔