ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے نمائندے جناب حداد عادل نے کھا ہے کہ ایران کے عوام دشمنوں کی دھمکیوں کے مقابلے میں ڈٹے ھوئے ہیں
اور وہ اپنی آزادی و استقلال کا سودا کسی چیز سے نھیں کریں گے ۔
جناب غلام علی حداد عادل نے کل شام شمالی ایران کے صوبے گیلان کے ریڈیو ٹیلیویژن کے ساتھ خصوصی گفتگو میں 9 دی مطابق تیس دسمبر کے روز عوام کی بصیرت کا راز، ایران کے اسلامی انقلاب کے عظیم مکتب سے درس حاصل کرنا قراردیا اور کھا کہ ان برسوں میں عوام ، استقلال ، آزادی ، جمھوری اسلامی کی مٹھاس سے آشنا ھوچکےہيں اور وہ ولایت فقیہ کے حامی ہیں اور وہ دشمنوں کی سازشوں اور بھکاوے ميں نھیں آئيں گے۔
مجلس شورائے اسلامی کے نمائندے نے 2009 میں ایران کے صدارتی انتخابات کے بعد ھونے والے فتنے کی جڑ کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ ظاھری مسئلہ، انتخابات کے نتائج پربعض افراد کا احتجاج تھا اور پوری دنیا میں اور اسلامی جمھوریہ ایران میں بھی نامزد امیدواروں کو اعتراض کا حق حاصل ہے لیکن 2009 کے انتخابات کے بعض نامزد امیدواروں نے غیرقانونی راستہ اختیار کیا اور اپنے حریف پر قانون شکنی کا الزام عائد کیا اور اسی دن سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بن گئے ۔
واضح رھے کہ 6 دی مطابق تیس دسمبر 2009 کو بعض سامراجی ایجنٹوں اور خود فروختہ افراد نے عاشور کےدن عزاداران حسین علیہ السلام پر حملہ کرکے آشوب برپا کردیا تھا جس کے بعد 9 دی مطابق تیس دسمبر 2009 کو پورے ایران میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے اور دشمن عناصر کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظھار کیا اور ایران کے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ ) اور رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ تجدید بیعت کیا۔