نیویارک میں ھندوستان کی سفارتکار کی گرفتاری کا اقدام، جسے پھر ضمانت پر رھا کردیا گیا، اس بات کا باعث بنا کہ ھندوستان میں امریکی
سفارتکاروں کو فراھم کی جانے والی اضافی مراعات کا راز فاش ھوجائے۔
نیویارک میں ھندوستان کی اعلی سفارتکار دیویانی کی گرفتاری کے اقدام کے بعد حکومت نئی دھلی نے ھندوستان میں امریکی سفارتکاروں کے قانونی تحفظ اور ان کے اھل خانہ کی سیکیورٹی جیسی مراعات ختم کردیں۔
حکومت ھندوستان کے اس اقدام کے بعد اس راز کا انکشاف ھوا کہ امریکہ، ھندوستان میں فراھم کی جانے والی ان مراعات سے بھت زیادہ غلط فائدہ اٹھاتا رھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں ھندوستان کی خاتون سفارتکار کی گرفتاری و جامہ تلاشی کے اقدام پر نئی دھلی نے سخت ردعمل کا اظھار کیا ہے جبکہ واشنگٹن کے اس اقدام پر ھندوستان کے مختلف شھروں میں امریکہ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے اور حکومت ھندوستان نے اپنے ملک میں امریکی سفارتکاروں کو فراھم کردہ کئی مراعات ختم کردی ہیں۔