افغانستان میں تعینات غیر ملکی فورسیز نے پاکستانی طالبان کے کمانڈر کو گرفتارکرلیا۔ایسنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبان کے کمانڈر
اکرام اللہ علی الترابی کو افغانستان ميں تعینات غیرملکی فوجیوں نے افغانستان کے صوبے ننگرھار کے علاقے "لعل پور"سے گرفتار کیا۔
اکرام اللہ، افغانستان کی سکیورٹی اور انٹلی جنس قومی مینیجمنٹ ادارے کے حکام کے ساتھ عنقریب انجام پانے والی نشستوں کے ابتدائی امور اور پروگراموں کو حتمی صورت دینے کے لئے سفر کررھا تھا کہ غیر ملکی فوجیوں نے اسے پکڑلیا۔
افغانستان کی انٹلی جنس اور سلامتی کا قومی مینیجمنٹ ادارہ، اس ملک کا خفیہ سراغ رساں ادارہ ہے جو براہ راست طور پر صدر اور قومی کونسل کو رپورٹ ارسال کرتا ہے۔