ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خارجہ ڈپلومیسی ميں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کےکردار کی تقویت کو ضروری قراردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹری " سید جواد قوام شھیدی " سے ملاقات ميں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی شناخت اورمنزلت کے فروغ کے دائرے میں پالیسیاں عمل میں لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ھوئے، اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹریٹ سے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیرون ملک ایرانیوں کے امور کی اعلی کونسل کے سکریٹری سید جواد قوام شھیدی نے بھی اس ملاقات ميں اس کونسل کی اھمیت کا ذکر کرتے ھوئے سکریٹریٹ کے پروگراموں اور ترجیحات کے بارے میں وضاحت پیش کی۔