ڈرون طیاروں کے حملے کے مخالفین نے جزائر ھوای میں امریکی صدر کی رھائشگاہ کے سامنے، جسے انھوں نے نئے سال کی چھٹیاں گذارنے
کےلئے کرائے پر لیا ہے، اجتماع کیا۔
روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر بارک اوباما، جب ھوايی ميں بحری اڈے ميں واقع اسپورٹس کلب سے واپس آرھے تھے انھیں احتجاجیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ان احتجاجی مظاھریں نے اپنے ھاتھوں ميں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھےتھے جن پر "ڈرون حملے غیر اخلاقی اور غیر قانونی " " امریکی چھاؤنیوں کو اکھاڑ پھینکو" اور "گوانتانامو کو فورا بند کرو" جیسے نعرے تحریر تھے۔