www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصر میں اخوان المسلمین کے حامی طالب علموں اور اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا دائرہ مصر کے کئی شھروں میں پھیل گیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمين کے حامي سيکڑوں طلبہ نے سنيچر کي صبح الازھر يونيورسٹي کے اطراف کي شاھراھوں پر مظاھرے کئے اور فوجي بغاوت کرنے والوں کے خلاف نعرے لگائے، مشتعل طلبہ نے پوليس پر پتھراؤ بھي کيا، مشتعل طلبہ کے ايک گروپ نے فيکلٹي آف بزنس ايڈمنسٹريشن اور شعبہ اسلامي تعليمات کے دروازے بندکرديئے اور امتحاني پرچے پھاڑ ڈالے۔
اس رپورٹ کے مطابق طالب علموں نے انسٹي ٹيوٹ آف بزنس ايڈمنسٹريشن کو آگ لگادي ہے اور کسي بھي طالب علم کو اندر جانے کي اجازت نھيں دي۔
عيني شاھدين کے مطابق مصري پوليس احتجاجي طلبہ کا تعاقب کرتے ھوئے الازھر يونيورسٹي کے احاطے ميں داخل ھوگئي اور کئي مقامات پر ھوائي فائرنگ اور آنسو گيس کي شيلنگ کي۔
مصر کے نيل ٹيلي ويژن کے مطابق اخوان المسلمين کے حامي طلبہ کے ايک گروپ نے الازھر يونيورسٹي کے شعبہ زراعت کي عمارت ميں بھي آگ لگادي ہے۔
دوسري جانب مصر ميں فوجي بغاوت کے خلاف قائم اتحاد نے عوام سے آئيني ريفرنڈم کے بائيکاٹ کي اپيل کي ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh