www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بین الاقوامی امور ميں رھبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے گروپ پانچ جمع ایک کےاراکین کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

  بین الاقوامی امور میں رھبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں عراق اور افغانستان کے بارے میں ایران اور امریکہ کے سابقہ دو طرفہ مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ تھران اور واشنگٹن ، اسلامی جمھوریۂ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں براہ راست بھی مذاکرات کرسکتے ہیں ۔
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماھرین کی سطح پر مذاکرات ، 30دسمبر سے جنیوا میں شروع ھونا طے پائے ہیں ۔
 ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 24 نومبر کو جنیوا ميں ایک ایسا سمجھوتہ طے پایا ہے جو ایٹمی توانائی کے پروگرام کے مسئلے پر اسلامی جمھوریۂ ایران کے ساتھ مغرب کے ایک عشرے کے تنازعے کے حل کے لئے حالات فراھم کرنے کی ایک کوشش شمار ھوتا ہے ۔
بعض ایٹمی پھلوؤں کو محدود کرنے کے لئے ایران کی موافقت کے مقابلے میں مغرب نے یہ سمجھوتہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف بعض پابندیوں کو آئندہ چھ مھینوں کے دوران اٹھا لے گا اور اس دوران ایران کے خلاف کوئی نئي پابندی بھی عائد نھیں کی جائیں گي ۔
 

Add comment


Security code
Refresh