www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے زرتشتیوں کی دسویں عالمی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں دین کو محترم شمار کرنے اور تھذیب و تمدن

اور ثقافتوں کے درمیان مشترکات کے زندہ رکھے جانے کو انسانیت کی فلاح کا باعث قرار دیا ہے۔
 صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر"حسن روحانی" نے آج زرتشتیوں کی دسویں عالمی کانفرس کے نام اپنے پیغام میں مزید کھا کہ ایران میں اسلام کے ساتھ ساتھ زرتشتی مذھب کے پیروکاروں کی موجودگی ، اسلامی و ایرانی تمدن و ثقافت کے فروغ میں الھی ادیان کے ماننے والوں کے درمیان محبت و اخوت کا پیغام دیتی ہے۔
 صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے پیغام میں کھا کہ اس قسم کی کانفرنس ادیان کے درمیان باھمی مھر و محبت کے مزید فروغ پانے کا باعث بنتی ہیں اور جھاں بھی دین کا احترام کیا جائے اور تھذیب و تمدن اور ثقافتوں کے درمیان مشترکات پر توجہ دی جائے تو وھاں زندگی پھلتی پھولتی ہے اور باھمی احترام میں اضافہ ھوتا ہے۔
 صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے اس پیغام میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ آج دنیا کو سب سے زیادہ معنوی و اخلاقی اقدار کی ضرورت ہے کھا کہ تفرقہ و اختلافات اور تعصبات جھاں کھیں بھی ھو، شیطانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہ مسئلہ تمام مذاھب و ادیان کے پیروکاروں کی ذمہ داریوں کو بڑھا دیتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh