www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شام کی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرتے ھوئے تاکید کی ہے کہ اس ملک میں تشدد میں اضافہ ان

 لوگوں کے فائدے میں ہے جو شام میں فوجی مداخلت کے خواھاں ہیں۔
 ایسنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل " بان کی مون " نے مزید کھا کہ جنیوا ٹو عالمی کانفرنس سے قبل شام میں تشدد میں اضافہ، ان فریقوں کے فائدے میں ہے کہ جو اس ملک میں فوجی مداخلت کی حمایت کرتے ہیں۔
" بان کی مون " نے اپنے بیان میں کھا کہ بعض فریق یہ تصور کررھے ہیں کہ شام کے مسئلہ کے حل کے لئے تنھا راہ حل فوجی مداخلت ہے جب کہ یہ بات سب کو معلوم ھونی چاھیے کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نھیں ھوتی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ھوں کہ وہ شام میں تمام گرفتار یا اغواء ھونے والے افراد کو فوری طورپر رھا کردیں اور شام کے مختلف شھروں کا محاصرہ ختم کردیں تاکہ اس محاصرہ شدہ شھروں میں انسان دوستانہ امداد کو پھنچایا جاسکے۔
یادرھے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں جاری بدامنی کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ھلاک اور مجموعی طور پر سات ملین آٹھ لاکھ افراد بے گھر ھوئے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh