غاصب صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر شمالی غزہ کے علاقوں میں میزائل سے حملہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات غاصب صھیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بیت حانون کے رھائشی علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی رھائشی مکانات تباہ ھوگئے۔
غزہ پر صھیونی حکومت کے یہ ھوائی حملے ایسی صورت حال میں جاری ہیں کہ منگل کی رات کو بھی اسی قسم کے ھوائی حملے میں دو فلسطینی شھید اور درجنوں زخمی ھوئے تھے۔
اس درمیان فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو " شھید عزالدین قسام" بریگیڈ کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے خبردار کیا ہے کہ صھیونی حکومت کی طرف سے اگر اس قسم کے ھوائی حملے جاری رھے تو فلسطینی مجاھدین ، صھیونی حکومت کے ٹھکانوں پر شدید قسم کے حملے شروع کردیں گے۔