ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور مظاھرین کے درمیان شدید جھڑپیں ھوئی جس میں دس افراد زخمی ھوئے۔
فرنٹیئرپوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام اورپلوامہ میں عوام نے حکومت کے خلاف زبردست مظاھرہ کیا جس پر پولیس نے مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
ھندوستان کی سیکورٹی فورس نے اس جھڑپ کے دوران کم از کم تیس مظاھرین کوگرفتار بھی کیا اس جھڑپ میں دو سیکورٹی اھلکار شدید طور پر زخمی ھوگئے ۔