www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی آج منائی جارھی ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر جھاں پاکستان کے کئی شھروں میں پروگرام منعقد ھورھے ہیں ، وھیں اس حوالے سے مرکزی اجتماع لاڑکانہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار گڑھی خدا بخش میں منعقد ھوا، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے اعلی حکام موجود تھے اور اس پارٹی کے اھم رہنماؤں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
 پیپلز پارٹی کے رھنما اور کارکن اور حامی اپنی محبوب رھنما اور پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی ایسے میں منارھے ہیں کہ چھ سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو ابھی تک کیفرکردار تک نھیں پھنچایا جاسکاہے۔
 پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر کو راولپنڈی میں ایک خودکش حملے میں قتل کردیا گیا تھا اس حملے میں ان کے ھمراہ دیگر درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ھوئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh