www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کے دارالحکومت نئي دھلی میں آج کانگریس پارٹی کا اھم اجلاس پارٹی کے نائب صدر راھل گاندھی کی زیر صدارت منعقد ھوا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی نے آج پارٹی کے اعلی لیڈروں اور بارہ ریاستوں کے وزرائےاعلی کے ساتھ جھاں اس وقت کانگریس برسراقتدار ہے ایک اھم اجلاس بلایا ۔
 اس اجلاس میں آئندہ سال لوک سبھا اور کئي ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لۓ پارٹی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں مھنگائی اور اس پر قابو پانے کےعلاوہ غذائی تحفظ پر بھی غور کیا گيا۔
واضح رھے حالیہ انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد اس پارٹی کا یہ پھلا اجلاس ہے اور اس اجلاس کو انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں اھم قرار دیا جارھا ہے۔
حالیہ انتخابات میں اپنی شکست کے بعد کانگریس ان ریاستوں میں اپنی گرفت مضبوط بنانے کی حکمت عملی تیار کر رھی ہے جھاں وہ برسراقتدار ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh