www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ارمنی عیسائيوں کے شھدا اور جنگي زخمیوں کے اھل خانہ سے ملاقات میں کھا ہے کہ 

مذھبی اقلیتوں نے اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے دوران اھم کردار ادا کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی شام حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ارمنی شھدائے جنگ، موسسیان کے گھر جاکر ان کے اھل خانہ سے ملاقات کی۔ موسسیان کے گھرانے میں والد اور بیٹا جنگ میں شھید ھو‏ئے ہیں۔
صدر مملکت جناب حسن روحانی نے اس موقع پر کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ھوئے کھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام ساری انسانیت کے لئے پیغمبر رحمت و مھربانی تھے۔
صدر مملکت نے کھا کہ ایران، تمام ایرانیوں کا ملک ہے اور مسلمانوں اور عیسائيوں سمیت تمام مذھبی اقلیتوں کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کوشش کرنی چاھیئے۔
صدر جناب حسن روحانی، آلبرٹ محمود لو کے بھی گھر گئے، جو جنگ میں بری طرح زخمی ھوئے تھے اور اب بھی معذوری کی زندگي گذار رھے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر کھا کہ ارمنی عیسائیوں کے شھدا اور جنگي زخمیوں نے دفاع مقدس کے دوران اپنے وطن شرف اور سربلندی کا دفاع کرنے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نھیں کیا تھا اور اپنے ملک اور عوام کے تعلق سے بھترین طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔
صدر مملکت نے آرزو کی کہ نیا عیسوی سال عیسائي برادری کے لئے سلامتی اور برکت کا سال ثابت ھوگا۔
 

Add comment


Security code
Refresh