ڈیموکریٹک ری پبلک آف کنگو میں مسلح افراد کے حملوں میں چالیس عام شھری ھلاک ھوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم نے اعلان کیا ہےکہ " تیڈی کاتو لیگو گاؤں میں، جو بینی علاقے میں واقع ہے، مسلح افراد کے حملوں میں چالیس سے زائد عام شھری ھلاک ھوگئے۔
یہ حملہ بدھ کی رات ھوا تھا۔ آج صبح تک چالیس لاشیں نکالی گئیں۔ پولیس اور ریڈ کراس کے کارکن مزید لاشوں کی تلاش میں ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ حملہ یوگينڈا کے علیحدگي پسندوں نے کیا تھا اس حملے میں دسیوں افراد کے زخمی ھونے کی اطلاع بھی ہے۔
کانگو کے حکام کا کھنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں جاری بدامنی کا تعلق بعض منفعت پسند ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ہے۔