www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کھا ہے کہ سپاہ پاسداران کے جوان قومی ایرلائين کے طیاروں کی حفاظت کرنے والے سب سے موثر

 ایر مارشل تھے۔
 سپاہ پاسداران کے سربراہ محمد علی جعفری نے حضرت امام خمینی (قدس سرہ) کی جانب سے طیاروں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے ایرمارشل فورس بنانے کے حکم کی تیسیوں سالانہ تاریخ کے موقع پر کھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور سامراج کی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد انقلاب کے کٹر دشمنوں امریکہ اور صھیونی حکومت اور ان کے پٹھوؤں نے کئي ایرانی طیاروں کواغوا کرلیا تھا جس کے بعد سپاہ پاسداران کو قومی ایرلائين کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئي۔
انھوں نے کھا کہ بعض عالمی ادارے ملکوں کی ایرلائينوں کی کارکردگي کی نگرانی کرتے ہیں اور شھری ھوابازی کے عالمی ادارے نے طیاروں کی حفاظت کے سلسلے میں ایران کو نھایت کامیاب ملک قراردیا ہے۔
 در این اثنا سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے کھا ہے کہ سپاہ پاسداران ایٹمی سائنس دانوں کو سکیورٹی فراھم کرے گي۔
تھران کے اخبار اعتماد کے مطابق سپاہ پاسداران میں سکیورٹی انچارچ محمد حسن کاظمی نے کھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے دشمنوں نے اسلامی نظام کےخلاف بے پناہ سازشیں کی تھیں جن میں اھم شخصیات کا قتل اور بم دھماکے اور مسلط کردہ جنگ شامل ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh