روس اور چین نے شام کے کیمیاوی ھتھیاروں کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور وہ حمل و نقل کے دوران انھیں تحفظ فراھم کریں گے۔
روسی وزارت خارجہ میں سکیوریٹی اور ترک اسلحہ شعبے کے سربراہ میخائل اولیانوف نے کھا ہے کہ امریکہ روس اور چین اس بارے میں اقوام متحدہ میں تفصیلی مذاکرات کرنے والے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ یہ مذاکرات بند کمرے میں انجام پائيں گے اور شام کے کیمیاوی ھتھیاروں کو سمندری راستوں سے لے جانے کے امکان کاجائزہ لیا جارھا ہے۔
اولیانوف نے کھا کہ اقوام متحدہ میں کیمیاوی ھتھیاروں پر پابندی کے ادارے کے نمائندے بھی ان مذاکرات میں شریک ھوں گے۔ یہ پھلی بار ہے کہ روس اور چین اس طرح کی مشترکہ کاروائیوں میں حصہ لے رھے ہیں۔
واضح رھے کہ کیمیاوی ھتھیاروں کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ نھایت حساس ہے۔ روس کی تجویز کے مطابق شام نے اپنے کیمیاوی ھتھیار نابود کرنے پر آمادگي کا اظھار کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ اقوام متحدہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررھا ہے۔