www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کے قبائلی علاقے پر ایک بار پھر امریکی ڈرون حملہ ھوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرون حملہ

 شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک مکان پر ھوا جس میں تین افراد ھلاک ھوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ میران شاہ کے علاقے ماچس میں کیا گیا جھاں ڈرون کے ذریعے ایک مکان پر 2 میزائل داغے گئے۔ حملے میں یہ گھر مکمل طور پر تباہ ھوگیا۔
 مقامی افراد نے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالیں۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں کافی دیرتک ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رھیں جن سے لوگوں میں خوف و ھراس پھیل گیا۔
پاکستان کے قبائلی علاقے پر یہ امریکی ڈرون حملہ ایسی حالت میں ھوا ہے کہ اس ملک میں حکام اور عوام کی جانب سے ھمیشہ امریکی ڈرون حملوں کی مخالفت کی جاتی رھی ہے۔
پاکستان کے حکام نے امریکی ڈرون حملوں کی نہ صرف ھمیشہ مذمت کی ہے اور انھیں اپنے ملک کے قومی اقتدار اور ارضی سالمیت کے خلاف قرار دیا ہے بلکہ ان حملوں کو مسئلے کو عالمی اداروں میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی پاکستان پر ھونے والے امریکی ڈرون حملوں پر نکتہ چینی کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے حکام کا ھمیشہ کھنا رھا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ ترعام شھری مارے جاتے ہیں جبکہ امریکہ ھمیشہ یہ دعوی کرتا رھا ہے کہ ڈرون حملوں میں مسلح اور القاعدہ و طالبان گروہ کے افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh