www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراقی فوج نے مغربی صوبے الانبار میں دھشتگردوں کے خلاف ایک بار پھر آپریشن شروع کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق عراقی فضائيہ کے طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں، جسے صحرائے الانبار بھی کھا جاتا ہے، دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
 ان حملوں میں دسیوں دھشتگردوں کے زخمی ھونے کی اطلاع ہے۔
عراقی فوج کا کھنا ہے کہ سرحدی علاقے کو دھشتگردوں سے پاک کرنے تک آپریشن جاری رھے گا۔
اطلاعات کے مطابق چار دھشتگردوں کو گرفتار بھی کرلیا گيا۔
ادھر صوبہ الانبار کے گورنر نے کھا ہے کہ اس صوبے کے قبائل بھی دھشتگردوں کے خلاف کاروائيوں میں شریک ہیں۔
عراقی پارلمینٹ میں کردستان دھڑے نے الانبار میں فوج کے آپریشن کی حمایت کی ہے اور کھا ہے کہ اس نے دھشتگردوں کے خلاف اپنے وسائل و ذرائع فوج کی تحویل میں دے دیئے ہیں۔
عراقی حکام کا کھنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دھشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh