تھائی لینڈ کی سیکیورٹی فورسیز نے ان مظاھرین کے خلاف آنسو گیس کا استعال کیا ہے کہ جو ایک اسٹیڈیم میں جمع ھوکر اس ملک کے پارلیمانی
انتخابات کے نامزد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کررھے تھے۔
ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ میں حکومت کا تختہ الٹنے اور عوامی کونسلوں کو بروئے کار لانے کیلئے گذشتہ کئی ھفتوں سے احتجاجات اور مظاھروں کا سلسلہ جاری ہے.
جبکہ اس ملک کی وزیر اعظم شیناواترا نے پارلیمنٹ تحلیل کرتے ھوئے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے اور ان انتخابات میں شرکت کیلئے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے اپنے نام درج کرانے کا عمل، کئی دنوں سے جاری ہے تاھم مخالفین کی جانب سے اس راہ میں مزاحمت کی جارھی ہے۔
ان مخالفین کا اصرار ہے کہ ملک میں انتخابات سے قبل سیاسی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تھائی لینڈ کی پینتیس سے زائد جماعتوں نے ان انتخابات کا خیر مقدم کرتے ھوئے ان میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ انتخابات 2 فروری کو ھونے والے ہیں۔