بحرین میں سیاسی ماھرین کا کھنا ہےکہ آل خلیفہ ملت بحرین کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رھی ہے۔ تھران کے اخبار سیاست کے مطابق سیاسی امور
کے ماھر اور تجزیہ کار ھانی حسین زادہ کا کھنا ہے کہ آل سعود، ملت بحرین پر تشدد ڈھانے میں آل خلیفہ کا ساتھ دے رھی ہے۔
ادھر میکسیکو میں ایران کے سابق سفیر حسن قدیری ابیانہ نے کھا ہے کہ آل خلیفہ، ملت بحرین کے مطالبات کو نظر انداز کررھی ہے اور اس نے سعودی مفادات کے لئے اپنے ملک کی آزادی اور اقتدار اعلی کو بھی نقصان پھنچایا ہے۔
ان ماھرین نے کھا ہےکہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں سے ملت بحرین کے قیام پر کوئي اثر نھیں پڑا ہے۔