ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کھا ہے کہ ھیلی کاپٹروں پر اینٹی شپ میزائيل اور بحری جھازوں پر لمبی رینج
کے میزائيل نصب کردیئے گئے ہیں۔
ایڈمیرل علی فدوی نے بحریہ کے کمانڈروں اور کارکنوں سے ملاقات میں کھا ہے کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کے ماھرین نے بحرین جھازوں کے ساز و سامان بنانے، ھیلی کاپٹروں پر اینٹی شپ میزائل نیز بحری جھازوں پر دور مار میزائل نصب کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
انھوں نے کھا کہ جب ھم بھاری میزائل کھتے ہیں تو ان سے مراد مختلف طرح کے بحری کروز میزائل ھوتے ہیں جن کی رینج زیادہ ھوتی ہے۔
ایڈمیرل علی فدوی نے کھا کہ نور میزائل کی رینج ایک سو بیس اور قادر میزائل کی رینج دوسوکلومیٹر ہے جو اسٹراٹیجیک میزائل ہیں۔
ایڈمیرل علی فدوی نے بحریہ کو ایران کے ممتاز سائنسی اور دفاعی مراکز میں شمار کیا۔
واضح رھے کہ ملت ایران نے دفاعی شعبوں میں ترقی کرنے کےساتھ ساتھ مختلف سول میدانوں میں بھی ترقی کی ہے۔ اور نینو ٹکنالوجی، آپٹیکل ٹکنالوجی، اسپیس ٹکنالوجی، میڈیکل انجینیرنگ، میڈیکل نیوی گيشن سسٹم، اینڈوسکوپی کے ذریعے گردے کی پیوندکاری نیز اسٹم سلز سے متعدد بیماریوں کا شافی علاج کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔