www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے اپنے دورۂ اسلام آباد میں پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے

 دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کی ضرورت پر گفتگو کی۔
فریقین نے اسی طرح اھم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان دوستانہ تعلقات اور فریقین کی اقتصادی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے کھا کہ ترکی کے وزیر اعظم کے دورۂ پاکستان میں طے پانے والے سمجھوتے، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون کے شعبے میں نئے باب کے آغاز کا باعث بنیں گے۔
اس ملاقات میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے بھی اپنے دورۂ اسلام آباد پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے امید ظاھر کی کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات، مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات سے قبل ترک وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔فریقین کی اس ملاقات میں کئی اھم مسائل زیر بحث آئے۔
 

Add comment


Security code
Refresh