ھندوستان نے امریکی سفارتکاروں کی سکیورٹی سطح میں کمی کردی ہے۔ نیویارک میں ایک ھندوستانی خاتون سفارتکار کی گرفتاری کے بعد
ھندوستانی حکومت نے چنئي، کولکتہ، ممبئي اور حیدرآباد میں امریکی قونصل خانوں کے سفارتکاروں کی سکیورٹی کی سطح کم کردی ہے۔
امریکی سفارتکاروں کو سنگين جرائم کی صورت میں شناختی کارڈ سے کوئي فائدہ نھیں ھوگا۔ذرائع کے مطابق دھلی میں امریکی سفارتکاروں کے اھل خانہ کو سکیوریٹی نھیں دی جائے گي۔
واضح رہے کہ نیویارک میں ھندوستان کی ایک خاتون سفارتکار دیویانی کو ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر گرفتار کرلیا گيا تھا جس پر ھندوستان کے سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔