ملت بحرین نے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاھرے کئے ہیں۔ الوفاق ویب سائٹ کے مطابق ملت بحرین
نےمنگل کی شب مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاھرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز مجرمانہ کاروائيوں کی مذمت کی اور سیاسی قیدیوں کی رھائي کا مطالبہ کیا۔
سعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی شاھی حکومت کے کارندے، عالمی نامی علاقے کے ایک اسکوائر میں شعائر حسینی کی بےحرمتی کرتے ھوئے انھیں چوری کرکے لے گئے۔
ادھر آل خلیفہ کے کارندوں نے سفینۃ النجاۃ کے نام سے رکھی گئي ضریح کی شبیہ کو منھدم کردیا۔دوسری جانب ملت بحرین نے مظاھرین کے خلاف مجرمانہ کاروائياں کرنے والے اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث ملزموں کوبری کرنے کے آل خلیفہ کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین، اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھی ہے۔