بنگلہ دیش کی حکومت مخالف پارٹی کی رھنما نے اس ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے خلاف وسیع مظاھروں میں شرکت کریں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت مخالف پارٹی کی رھنما "خالدہ ضیاء" نے اس ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 29 دسمبر کے دن منعقد ھونے والے وسیع احتجاجی مظاھروں میں شرکت کرکےحکومت کے انتخاباتی پروگرام کی مخالف میں رائے دیں اور جمھوریت کے حق میں نعرہ لگائیں۔
"خالدہ ضیاء" نے عوام سے اپیل کی کہ 29 دسمبر کے احتجاجی مظاھروں میں اپنے ھاتھوں میں ملک کا قومی پرچم لے کر شرکت کریں اور پورے ڈھاکہ میں احتجاجی مظاھرے کریں۔
بنگہ دیش میں 5 جنوری کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے ملک میں کسی بھی قسم کے احتجاجی پروگرام کو روکنے کے لئے سیکورٹی کو ھائی الرٹ رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
حکومت مخالف جماعتوں نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بنگلا دیش میں 5جنوری کو عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اکتوبر سے حالات کشیدہ ہیں اور اپوزیشن اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 100سے زائد افراد ھلاک ھو چکے ہیں۔
اپوزیشن مظاھروں اور کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے انتخابات کے موقع پر ملک میں فوج تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔