ھندوستان میں سرکاری ملازمین کو ای میل تحفظ دیا جائے گا۔ ھندوستان کے وزیر مملکت برائے ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی میلینڈ ديوڑا
نے کھا ہے کہ سرکاری ملازمین کو سائبر سیکوریٹی فراھم کی جائے گي۔
میلینڈ دیوڑا نے کھا کہ سارے سرکاری ملازمین کو نیشنل انفارمیٹیک سنٹر سائبر تحفظ فراھم کرے گا ۔
واضح رھے کہ کچھ دنوں قبل حکومت نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا تھا کہ عنقریب حکومت، سرکاری مواصلاتی نیٹ ورکوں کے تحفظ کےلئے نئي پالیسی پیش کرے گي جس کے تحت سرکاری ای میل محفوظ رھیں گے۔
ھندوستان کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے کھا ہے کہ اس نئي پالیسی کے تحت ھندوستان کے تمام سفارتخانوں کے لئے ضروری قراردیا گيا ہے وہ جانے پھچانے آئي پی ایڈریس اور صرف ایک بار استعمال کئے جانے والے پاسورڈ سے کام کریں۔