چین ، پاکستان میں جوھری منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے صنعتی شھر کراچی کی
بندرگاہ میں چین کی جانب سے ساڑھے چھ ارب ڈالر کے ایک جوھری منصوبے میں سرمایہ کاری کی خبر دی ہے۔
چین کی ایٹمی تعاون کی قومی کمپنی CNNC نے وعدہ کیا ہے کہ وہ گیارہ سو میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کی تکمیل کے لئے ساڑھے چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ابھی اس سمجھوتے کے سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نھیں آئي ہیں تاھم اسلام آباد کے حکام کے مطابق یہ منصوبہ 2019 تک مکمل ھوجائےگا۔
دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ھوا چنینگ نے کھا ہے کہ جوھری توانائی کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بدستور جاری رھے گا۔
انھوں نے کھا کہ جوھری توانائی کے میدان میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون صرف پر امن مقاصد کے لئے انجام پا رھا ہے۔
انھوں نے پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شھر کراچی میں بجلی گھر کی تعمیر پر کھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سالوں سے شھری ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے۔
انھوں نے یہ بھی کھا کہ اس طرح کا تعاون عالمی قوانین اور آئی اے ای اے کے سیکورٹی معیار کے مطابق صرف پر امن مقاصد کے لئے ھی کیا جا رھا ہے۔