www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

636f8
غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے دھشتگرد فوجیوں نے کل مقبوضہ قدس شہر پر دھاوا بولا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے دھشتگرد فوجیوں نے جمعرات کے روز قدس شہر کے عیسویہ علاقے پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔
اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں کہ جن میں سے 170 بچے اور 39 خواتین ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں پر جبیلوں میں بری طرح تشدد کیا جاتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh