www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

675f7
نیٹو نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھانے پر تاکید کی ہے۔
نیٹو کے جنرل سکریٹری جینس اسٹولیٹنبرگ نے کہا کہ فوجی اتحاد عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد آٹھ گنا بڑھانے جا رہا ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ اس قدم کا ہدف دھشت گردوں کے خلاف جنگ اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دھشت گرد گروہ داعش کی دوبارہ واپسی نہ ہو۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ہم نے عراق میں ٹریننگ مشن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مشن کا دائرہ اتنا وسیع ہوگا کہ اس میں 500 فوجیوں کے بجائے 4 ھزار فوجی شامل ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریننگ کی سرگرمیوں کا دائرہ بغداد سے باہر تک کے علاقوں تک پھیلے گا اور اس میں عراق کے سیکورٹی اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ عراقی عوامی حلقے اور بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتیں عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی موجودگی کے مخالف اور ان کے فوری انخلاء پر زور دیتے ہيں۔
عراقی پارلمینٹ نے گز‍شتہ سال الحشدالشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس اور سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے بھیمانہ اقدام کے بعد عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کا بل پاس کیا تھا۔
تاہم امریکہ عراق سے اپنے فوجیوں کے انخلاء سے گریز کررہا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh