پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مغربی ملکوں میں اسلام اور مسلمانوں کو دھشت گردی سے جوڑنے کے اقدامات پر سخت تنقید کی ہے۔
اسلام آباد میں علما اور مشایخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کا دھشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن مغرب نے دھشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش اور اسلاموفوبیا کو ھوا دی ہے۔
انھوں نے عالم اسلام کی خاموشی اور مناسب رد عمل نہ دکھائے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسی خاموشی کی وجہ سے مغرب میں تمام مسلمانوں کو ایک ہی نظر سے دیکھا جانے لگا ہے-
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہولو کاسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہولو کاسٹ کے واقعے پر بات کرنے پر مغرب میں قدغن ہے اور آزادی اظہار رائے کے حق کے باوجود اس پر کوئی بات نہیں کرسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ چار یورپی ملکوں میں ہولوکاسٹ پر بات کرنے پر جیل کی سزا تک ہو جاتی ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ مغرب میں آزادی اظہار رائے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
مغرب میں اسلاموفوبیا پر پاکستانی وزیر اعظم کی نکتہ چینی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 199