ایمینیسٹی انٹرنیشنل نے " شام و عراق میں اسلامی حکومت " نامی دھشتگرد گروہ کے خفیہ جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خودسرانہ
سزائے موت اور مخالفین کو شدید ایزائیں پھنچانے کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق ایمینیسٹی انٹرنیشنل نے " خوف کی حاکمیت " کے عنوان اپنی ایک رپورٹ شام کے شمال میں " داعش " دھشتگرد گروہ کے سات نجی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خبردار کرتے ھوئے تاکید کی ہے کہ دھشتگرد گروہ " داعش " انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے علاوہ شام کے عوام خاص طور پر بچوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا مرتکب ھو رھا ہے۔
ایمینیسٹی انٹرنیشنل کے علاقائی سیکریٹری " فلیپ لوٹر" کے بقول اغواء شدہ افراد میں آٹھ سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں اور یہ بچے بڑے افراد کے ساتھ نھایت ھی بدترین حالات میں نجی جیلوں میں قید ہیں۔
دھشتگرد گروہ " داعش " کی نجی جیلوں میں قید افراد کو مختلف الزامات منجملہ اسلام کے خلاف جرائم ، سیگریٹ پینا ، اور ناجائز تعلقات پر گرفتار کرلیا گیا۔
ایمینیسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ان جیلوں میں شام کے شھریوں کو خودسرانہ طور پر موت کی سزا کا حکم بھی سنا دیا جاتا ہے۔