www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

2013 میں دنیا بھر میں 71صحافی مختلف حملوں میں اپنی جانوں سے ھاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں 71 صحافیوں کے ھلاک ھونے کے علاوہ 129 صحافیوں کو اس سال اغواء بھی کیا گیا ہے، جبکہ یہ اعداد و شمار گذشتہ سال کے سے زیادہ ہیں۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم کے سیکریٹری جنرل " کریسٹف ڈیلاور" نے عالمی سطح پر صحافیوں کی حمایت کو ترجیحات میں شامل کیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس عالمی تنظیم کی رپورٹ میں آیا ہے کہ 2013 میں ایشیاء میں چار صحافی قتل ھوئے ہیں جبکہ مشرق وسطی و شمالی افریقہ میں 23 نامہ نگاروں کو اپنی جانوں سے ھاتھ دھونا پڑا ہے۔
صحافیوں کی عالمی تنظیم کے اس عھدیدار نے کھا کہ سومالیہ میں گذشتہ سال 18 صحافیوں کو قتل کیا گيا تھا جبکہ 2013 میں یہ تعداد کم ھوئی ہے اور اس سال سومالیہ میں سات صحافی مارے گيئے ہیں۔
" کریسٹف ڈیلاور" نے مزید کھا کہ جنوبی امریکہ میں اس سال 12 نامہ نگاروں کو قتل کیا گیا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے چار پریس فوٹو گرافروں کو گرفتار کیا اس کے علاوہ بحرین سمیت کئی عرب ممالک میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رھا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh