www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراقی فوج نے دھشت گردوں کے ایک سرغنہ سمیت ، دو دھشت گردوں کو ھلاک کردیا.

ذرائع کے مطابق بغداد کے آپریشن کمان کے ترجمان "سعد معن" نے آج ایک بیان ميں اعلان کیا کہ ایک دھشت گرد کو، جو جنوبی بغداد کے علاقے المحمودیہ میں اربعین حسینی کے زائرین کے درمیان بم دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا پولس نے ھلاک کردیا۔
دوسری جانب عراقی فوج نے "والی جنوب" سے مشھور دھشت گردوں کے ایک سرغنہ کو ھلاک کردیاہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے صوبے نینوا میں سیکیورٹی فورسیز نے سولہ مسلح دھشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کا دعوی کیا ہے.
واضح رھے کہ اربعین حسینی کا وقت قریب آنے اور پورے عراق سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی کربلاکی جانب روانگي کے پیش نظر تکفیری دھشت گردوں نے زائرین حسینی کے خلاف اپنے دھشتگردانہ حملے تیز کردیئے ہیں کل رات بھی جنوبی بغداد میں زائرین حسینی کےدرمیان ھونے والے دو کار بم دھماکوں میں 25 زائرین حسینی شھید اور ساٹھ دیگر زخمی ھوگئے تھے۔
 

Add comment


Security code
Refresh