لبنان میں دھشتگردی اور فساد پھیلانے والے عناصر نے ایک بار پھر بعلبک میں حزب اللہ کے سنٹر کے قریب بم دھماکہ کر کے
اس ملک میں بد امنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح بعلبک کے مغربی علاقے صبوبا میں حزب اللہ کے سنٹر کے پاس ھوا۔
اطلاعات کے مطابق سحر کے وقت تقریبا ۴ بجے یہ دھماکہ ھوا جس کے باعث ھونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی دقیق خبر نھیں ہے۔
دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے کیے گئے اس دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے کے ساکنین پر وحشت طاری ھو گئی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فورا بعد حزب اللہ کی فورس اور لبنان کی سیکیورٹی فورس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آج سحر کے وقت جب حزب اللہ کی سکیورٹی فورس جو گشت پر تھی نے ایک نامعلوم کار پر مشکوک ھوتے ھی فورا اس پر فائرنگ شروع کی دی جس کے بعد کار میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
المنار نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ اس دھماکہ سے کوئی جانی اور مالی نقصان نھیں ھوا ہے۔ لیکن النشرہ نیوز ایجنسی نے چند لوگوں کے زخمی ھونے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ نے اس دھماکہ کے بعد ایک بیانیہ جاری کر کے دھماکہ کی تائید کرتے ھوئے کھا ہے کہ اس دھماکہ میں کوئی جانی مالی نقصان نھیں ھوا۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ کے سپاھیوں نے اس طرح کی متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جو شام سے دھماکہ خیز مواد لے کر لبنان میں داخل ھوتی ہیں تاکہ آبادی والے علاقوں میں گھس کر قتل عام کریں۔