جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ اور عمران کے رہائشی علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الفرح علاقے پر 3 مرتبہ جبکہ آل ابو جبارہ وادی پر 2 مرتبہ حملے کئے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی سرحدی فورسز نے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے منبہ میں فائرنگ کر کے ایک یمنی باشندے کو شھید کردیا۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے جس کے باعث اب تک سترہ ھزار سے زیادہ یمنی شہری شھید اور دسیوں ھزار زخمی ہو چکے ہیں۔
یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 192